ضلع انتظامیہ گاندربل نے میگا ترنگا ریلی کا اہتمام کیا

0
0

ریلی میں اسکولی بچوں کے ساتھ عام لوگوں نے کی شرکت
مختار احمد
گاندربلدیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل ضلع میں بھی ترنگا ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع انتظامیہ گاندربل نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق اور ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیر کی قیادت میں ایک میگا ترنگا ریلی کا انعقاد کیا۔منی سیکرٹریٹ گاندربل کے سے شروع ہونے والی ریلی قصبے کے اہم مقامات سے ہوتی ہوئی، قمریہ گراو ¿نڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ یہ ریلی ترنگا مہم کا ایک پرجوش جشن تھا، جس کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور لوگوں میں اتحاد اور حب الوطنی کے جذبات کو پیدا کرنا تھا۔اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ڈپٹی کمشنر نے ریلی کا بنیادی مقصد ترنگا مہم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے شہداءاور آزادی پسندوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم آزادی منانے کی اہمیت پر زور دیا۔میگا ترنگا ریلی کو زبردست ردعمل دیکھاتے ہوئے اس تقریب میں سینکڑوں سکول کے بچوں، سرکردہ شہریوں، سرکاری افسران بشمول اے ڈی ڈی سی، مشتاق احمد سمنانی، اے ڈی سی گلزار احمد، اور مختلف بلدیاتی اداروں کے اراکین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا