ہزاروں بے روزگار نوجوانوں نے شرکت کر روزگار کی توقع سے اپنا اندراج کروایا
سرفرازقادری
پونچھ؍؍سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کی ہدایت پر انتظامیہ نے یک روزہ میلے کا انعقاد کیا جس میں نجی شعبے میں روزگار دینے والے کئی اداروں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے آج یہاں ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کے اندراج کیے اور انکے کاغذات حاصل کر انکی جانب سے مشتہر اسامیوں کے لیے جو ہندوستان و بیرونی ممالک میں نجی سیکٹر میں نوکریاں تھیں کے لیے دستاویزات بشمول سی وی جمع کیے جس کے بعد ان درخواستوں میں سے اہل امیدواروں کا انتخاب کر ان سے رابطہ کر انہیں ہندوستان و بیرونی ممالک میں نجی شعبے میں روزگار مہیا کروائی جائے گی۔ اس ضمن میں جب ہم نے بیروزگار نوجوانوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بیروزگار نوجوانوں کے لئے محکمہ ایمپلائمنٹ کی جانب سے روزگار میلوں کا انعقاد کیا جاتا تھا جو صرف بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ ایک مذاق ہوا کرتا تھا لیکن اب ڈپٹی کمشنر پونچھ جو کہ ایک قابل شخص ہیں کے وقت میں یہ میلہ لگایا جارہا ہے جس سے انہیں امید ہیکہ انہیں کسی نہ کسی شعبے میں روزگار دلوائی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق اس روزگار میلے میں چار کمپنیوں نے حصہ لیا اور روزگار کے متلاشی نوجوانوں سے انکے دستاویزات حاصل کیے اور 2500 سے زائد بیروزگار نوجوانوں نے اس میلے میں شرکت اختیار کی۔