ضلع اسپتال پونچھ میں پانی کی کمی عوام کیلئے باعث پریشانی

0
0

موٹر بھی ٹھیک ہوگی اور نیا بور ویل جلد بنے گا: اسپتال انتظامیہ
سید نیاز شاہ
پونچھ // ضلع پونچھ کے راجہ سکھ دیوو سنگھ ضلع صدر اسپتال پونچھ میں سی ایم او پونچھ ا ور سپرنٹنڈنٹ اسپتال نے اچانک معائنہ کیا اس دوران انہوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا روٹین دورہ تھا اکثر اسپتال کے وارڈوں کا دورہ کیا جاتا ہے اور مریضوں کا حال چال جانا جاتا ہے آج بھی ہم نے یہاں کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی اور عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کریں۔اسپتال میں پانی کی کمی کے متعلق جب ان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے بور ویل کی موٹر جلنے سے یہاں پانی کم ہو گیا ہے مگرہم نے سیاسی لیڈران و انتظامیہ سے رابطہ رکھا ہے بہت جلد یہاں نئی موٹر لگ جائے گی بلکہ نیا بور ویل ہی کھود دیا جائے گا جس سے یہ دقت بھی ختم ہو جائے گی ۔سٹی اسکین کے فکشن نہ ہونے و ڈاکٹروں کی تربیت کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سی ایم او نے کہا کہ ہم یہاں ایک نیا یونٹ بنا رہے ہیں جس کا کام شروع ہے یہاں ہم حاملہ خواتین کے ڈاکٹروں کو تربیت دیں گے لیکن ہمیں یہاں ڈاکٹروں کی بھی کمی ہے جس کے کارن ہمیں کافی پریشانی آ رہی ہے انہوں نے انتظامیہ سے اس کمی کو پورا کرنے کیلئے گزارش کی ۔اس موقع پر سبھی مریضوں کو ہر دوائی اسپتال کے اندر سے ہی لینے کی اپیل کی گئی انہوں نے عوام کو رات کے وقت دوائیوں کی عدم دستیابی کے بارے کہا کہ بہت جلد پونچھ میں ایک فیر پرائز شاب کھلے گی جو 24گھنٹے کھلی رہے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا