صوفی بزرگ حضرت شیخ العالم ؒ کی زندگی ہندوستان کے کثرت میں وحدت کی بہترین مثال :سنہا

0
0

چرارِ شریف زیارت گاہ پر حاضری ۰روحانی رہنماوں ، عوامی نمائندوں اور مقامی باشندوں کے ساتھ گفتگو
غلام قادربیدر

بڈگام؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بڈگام میں چرارِ شریف زیارت گاہ پرحاضری دی۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ، سیکرٹری محکمہ سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ اور پولیس او سول اِنتظامیہ کے دیگر اعلیٰ اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے چرارِ شریف کے دورے کے دوران روحانی رہنمائوں ، عوامی نمائندوں ، مقامی باشندوں سے گفتگو کی اور چرارِ شریف میں سیاحتی صلاحیت ، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور دیگر طریقوں کو بروئے کا رلانے کے اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مطالبات کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ لوگوں کی ترقیاتی ضروریات اور اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔اُنہوں نے یقین دِلایاکہ تمام اہم کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے۔اُنہوں نے چرارِ شریف میں کشمیر یونیورسٹی کے شیخ العالم ؒ سینٹر فار ملٹی ڈسپلنری سٹیڈیز کی شاخ قائم کرنے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ صوفی بزرگ حضرت شیخ العالم ؒجسے نندریشی بھی کہا جاتا ہے ، ہندوستان کے کثرت میں وحدت کی بہترین مثال ہے ۔ بھائی چارے ، محبت ، ہم آہنگی کی ان کی تعلیمات دُنیا بھرکے لئے مشعل راہ ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ چرارِ شریف میں شیخ العالم سینٹر فار ملٹی ڈسپلنری سٹیڈیز کی شاخ ان کے نظریات، اِنسانیت اور احترام کے نظریات کو تمام روحانی سلسلوں تک پھیلائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ لوگوں کو روشن مستقبل کی طرف لے جانے ، اَمن اور ترقی کے لئے اَپنے آپ کو وقف کرنے اور ہمارے ثقافتی ورثے کے قیمتی خزانے کو کھولنے کی ترغیب دے گا۔اُنہوں نے خانقاہ کی بحالی کے مطالبے پر محکمہ سیاحت کو ہدایت دی کہ وہ این آئی ٹی کے ماہرین کے ساتھ قریبی تال میل میں کام ، تفصیلی ڈیزائن ، آرکیٹیکچرل ڈرائنگ کا تجزیہ اور خانقاہ کے قابل احترام ڈھانچے کو اس کی اصل شان میں بحال کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوٹیلیٹیز پر تعمیراتی کام عدالت کے حکم کی وجہ سے رُکا ہوا تھا جسے خالی کیا گیا ہے اورجلد مکمل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ بڈگام میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پر کام جلد شروع ہو گا او رمکمل ہونے پر یہ سہولیت بڈگام کے لوگوں کی صحت خدمات کی ضروریات کو پورا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کی رہنمائی میں گزشتہ کچھ برسوں میں مختلف شعبوں میں متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالی جس نے جموںوکشمیر کے ترقی کے سفر میں اہم تبدیلیاں لائی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم جموںوکشمیر یوٹی میں ایک پُر اَمن او رخوشحال ماحولیاتی نظام قائم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ جموںوکشمیر کے لوگوںکے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے زیارت گاہ او راس سے ملحقہ علاقے میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو ، وقف اَفسران او رممتازشہری بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا