صوبہ جموں کے کئی علاقے ڈینگی سے متاثر،تعداد 2430 سے متجاوز

0
0

محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے بیماری پر قابو پانے کی خاطر بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کردی
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں ڈینگی کے معاملات 2430 ہندسے کو عبورکر گئے اور سب سے زیادہ 2095معاملات ضلع جموں میں ریکارڈ کئے گئے۔محکمہ صحت اور طبی تعلیم نیڈینگی بیماری پر قابو پانے کی خاطر بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کی ہے جس کے تحت لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرانے کی تلقین کی جارہی ہیں۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ڈینگی کے کیسز میں روز افزاں اضافہ ہو رہا ہے اور پیرتک اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 2495 سے تجاوز کر گئی۔انہوں نے کہاکہ جموں ضلع میں سب سے زیادہ 2095 کیسز سامنے آئے ہیں ، سانبہ میں 81، اْدھم پور میں 71، کٹھوعہ میں 47، ریاسی میں 47، ڈوڈہ میں 28، رام بن میں 17، راجوری میں 16، پونچھ میں 14، اور کشتواڑ میں 15کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز 270 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 77افراد میں اس وائرس کی تشخیص پائی گئی۔انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جبکہ ماہرین کے مطابق نومبر کے وسط تک کیسز کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لوگوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کی خاطر مسلسل آگاہی مہم چلائی جارہی ہیں۔ مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ اس بار جموں کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سروال ، ریہڑی ، جانی پورہ کے علاوہ پلورا شامل ہے’۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کی خاطر اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں اور وقتاً فوقتاً ہدایات بھی جاری کی جارہی ہیں۔لیکن لوگوں کو بیماری سے محفوظ رہنے کی خاطر ماہرین کے مفید مشوروں اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اشد ضروت ہے۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق بیماری پر قابو پانے کی خاطر لوگوں کو وزارت صحت کی جانب سے وضح کئے گئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہئے تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا