صوبہ جموں میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ لمحہ فکریہ

0
0

چرواہا یونین کے صدر چودھری محمد اقبال پھامبڑا نے ریاسی حملے کی سخت الفاظ میں کی مذمت
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ گجر بکروال قبیلہ کے سینیئر سیاسی رہنما اور چرواہا یونین کے صدر چودھری محمد اقبال پھامبڑا نے ضلع ریاسی کے شیو کھوڑی کے یاتریوں کی بس پر دہشت گردانہ حملے کی اور صوبہ جموں کے دیگر اضلاع میں پے در پے دیشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لیے یہ نہایت ہی لمحہ فکریہ اور افسوس کن ہے۔ اس طرح کی ناپاک جسارت کرنے والا انسان نہیں بلکہ شیطان ہیں۔ جن لوگوں کو جموں کشمیر کا امن ہضم نہیں ہوتا وہ ہی اس قسم کی مذموم حرکت انجام دیتے ہیں۔ ایسے شیطانوں کا کھلی ہواؤں میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔دہشت گردوں کا کوئی بھی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ اس طرح کی حرکت کرنا قائیر اور بزدل لوگوں کا شیوا ہے جن لوگوں کو جموں کشمیر کی خوبصورتی اور جموں کشمیر کا آپسی بھائی چارہ ہضم نہیں ہوتا ایسے ہی لوگ اس قسم کی ناپاک حرکت کرتے ہیں اور جموں کشمیر کے بھائی چارہ اور امن میں خلل ڈالنے کی شرمناک کوشش کرتے ہیں۔ جموں کشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ آپسی بھائی چارے اتفاق اتحاد کے ساتھ جموں کشمیر کے ماحول کو قائم رکھنے میں ہمیشہ اپنا کلیدی رول ادا کیا ہے۔
پھامبڑا نے کہا کہ جموں کشمیر کی تاریخ گواہ ہے کہ جموں کشمیر کی عوام نے ہمیشہ بیرون ریاست سے آنے والے زائرین کی عزت افزائی کی ہے ضرورت کے مطابق کھانا پینا اور رہائش مفت میں فراہم کرتے آئے ہیں چودھری محمد اقبال پھامبڑا نے جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ریاست سے آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں ان حفاظت کا خیال رکھنا جموں کشمیر کی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔
ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے جموں کشمیر میں انے والے یاتریوں سیاحوں کی حفاظت کا بندوبست کرنا انتظامیہ اور حکومت کا اولین فرض ہونا چاہیے۔ ضلع ریاسی ہندوستان بھر میں مذہبی مقامات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ریاست اور بیرون ریاست سے کثیر تعداد میں ہر سال زائرین یہاں پر اتے ہیں۔ لہذا موجودہ حکومت جموں و کشمیر میں آنے والے یاتریوں اور سیاحوں کے لئے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کرے اور یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے تاکہ بیرون ریاست سے آنے والے زائرین بغیر کسی خوف و ڈر کے جموں کشمیر میں آسکیں۔ اور اپنی مذہبی عقائد کے مطابق اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کر سکیں۔ چودھری محمد اقبال پھامبڑا نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس ناخوشگوار واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا