صوبت علی کا باہو حلقے کے مختلف علاقہ جات کا دورہ

0
0

عوامی مسائل کئے سماعت ،اقتدار میں آنے کی صور ت میں ازالے کی یقین دہانی کرائی

https://x.com/DPAP_office
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سینئر رہنما اور جے ایم سی کے سابق کونسلر، صوبت علی چودھری نے کہا ہے کہ جموں کے نوجوانوں کو پچھلے کچھ سالوں میں روزگار کے مواقع کی عدم موجودگی اور حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
صوبت علی جو کہ باہو گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے ڈی پی اے پی امیدوار بھی ہیں، نے حلقہ کے ڈگیانہ، پریت نگر اور سنجے نگر علاقوں میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری سے مایوسی کی وجہ سے بہت سے نوجوان منشیات کی لت کا شکار ہو چکے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ان کے حق میں ووٹ دیں تاکہ وہ بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح کی اعلیٰ کمپنیوں میں شامل ہو سکیں۔
صوبت علی نے کہاکہ میں منشیات کی لت سے متاثرہ نوجوانوں کو معمول پر لانے کے لیے پولیس اور بعض دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سب بلا تفریق مذہب و ملت متحد ہو کر ایک موزوں عوامی نمائندے کا انتخاب کریں تاکہ حلقہ کے مسائل حل ہو سکیں۔اس موقع پر بہت سے لوگوں نے گندگی، صفائی ستھرائی، ناقص گلیوں، نالیوں، خراب اسٹریٹ لائٹس، آوارہ جانوروں کی وجہ سے مسائل، پانی اور بجلی کے مسائل کو اٹھایا۔ان مسائل کو سننے کے بعد صوبت علی نے ان تمام مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وہیںحلقہ باہو کے مکینوں نے صوبت علی اور ڈی پی اے پی کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں ایک مثبت تبدیلی دیکھنے کے لیے ان کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دینے کا یقین دلایا۔

http://lazawal.com

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا