صوبت علی چوہدری کو ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی انچارج صوبائی ایس ٹی سیل مقرر کیا گیا

0
0

نئی ذمہ داریاں ملنے پر پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کیا ،کہا احسن طریقے سے ذمہ داریاں انجام دی جائیں گی
لازوال ڈیسک
جموںڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے جنرل سیکریٹری جموں صوبہ صوبت علی چوہدری کو ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی انچارج صوبائی ایس ٹی سیل مقرر کیا گیا ہے ۔پارٹی کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے تحت جے ایم سی کارپوریٹر اورپارٹی کے جنرل سیکریٹری جموں صوبہ صوبت علی چوہدری کو ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی انچارج صوبائی ایس ٹی سیل مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے صوبت علی چوہدری ڈی پی اے پی میں ایک قد آور لیڈر ہیں جنہیں پارٹی نے صوبائی ایس ٹی سیل انچارج تعینات کیا ہے ۔تاہم موصوف کو ضلع اور بلاک ایس ٹی کمیٹیوں کے قیام کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری آر ایس چِب نے پارٹی کی جانب سے موصوف کو نئی ذمہ داریاں دئے جانے کا اعلان کیا۔وہیں ان کو پارٹی میں نئی ذمہ داریاں ملنے پر پارٹی کے اعلیٰ لیڈران نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کی امید جتائی ۔ وہیں پارٹی کی جانب سے نئی ذمہ داریاں ملنے پر صوبت علی چوہدری نے پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زمینی سطح پر اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دینے کی یقین دہانی کروائی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا