صوبائی کمشنر جموں نے ڈوڈہ سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اِظہار کیا

0
0

لازاول ڈیسک
جموں//صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے ڈوڈہ سڑک حادثے میں کئی قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اِظہار کیا ہے۔ بٹوت ۔ ڈوڈہ قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے کی شکار ایک گاڑی میں 16اَفراد کے فوت ہونے اور ایک شخص کی زخمی ہونے کی خبر سے متعلق صوبائی کمشنر نے صدمے کا اِظہار کیا ہے۔اُنہوں نے متاثرہ کنبوں کے ساتھ اِظہار ہمدرد ی کی ہے اور زخمی شخص کی فوری صحتیابی کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا اِنتظامیہ نے اِس دلدوز سڑک حادثے کی وجوہات پتہ کرنے کے لئے تحقیقات کے احکامات جاری کئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا