صفیر چوہدری کے استقبال کیلئے پونچھ، مینڈھر میں اب تک کی سب سے بڑی ریلی

0
0

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مختلف مقامات پر کیا خیر مقدم ،کہا عوام تبدیلی چاہتے ہیں
لازوال ڈیسک
پونچھ جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ ضلع کے رہنے والے صفیراحمد چودھری، ایک معروف سماجی کارکن نے 15 جولائی 2022 کو عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔وہیں31 جولائی 2022 کو پارٹی کارکنوں، ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور حامیوں نے ریاست جموں و کشمیر میں صفیراحمد چودھری اور عام آدمی پارٹی کی قیادت کے استقبال کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا۔دریں اثناءریلی کے دوران مختلف مقامات پرصفیر احمد نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اپنی تقریر کے دورانصفیر احمد نے عام آدمی پارٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انپر اعتماد ظاہر کیا اور جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے خود کو پوری طرح وقف کرنے کا عزم کیا۔صفیر چودھری نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی اور خاص طور پر حلقہ مینڈھر کی ترقی کے لیے انتھک محنت کریں گے۔ واضح رہے کووڈ-19 کے عروج کے دوران ہزاروں خاندانوں کی مدد کرنے کے بعد،صفیر چودھری نے بہت زیادہ مقامی حمایت حاصل کیجو آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ تاہم ان کے استقبال کیلئے نکالی جانے والی یہ ریلی جموں میں پارٹی دفتر سے شروع ہوئی جہاں ہزاروں حامیوں نے شمولیت اختیار کی اور ان کے حق میں نعرے لگائے ۔اس دوران نریش چڈھا نے سول سوسائٹی سندربنی کے ساتھ، سندربنی چوک پرچوہدری کا خیرمقدم کیا اور نئے مقرر کردہعآپ لیڈر کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔جب ریلی اپنے اگلے سٹاپ، نوشہرہ کی طرف بڑھی تو سینکڑوں گاڑیاں ساتھ تھیں۔ اس موقع پرعارف چوہدری، محمد الطاف عبدالرشید محمد آصف ڈاکٹر فاروق احمد اور ڈاکٹر رفیق نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ چودھری اور ان کے حامیوں کا خیر مقدم کیا ۔ یہاں جمع ہونے والے تمام لوگوں نے بھی خوبصورت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے صفیر احمد کی حمایت کرنے کی خواہش ظاہر کی۔دریں اثناءنوشہرہ کے لوگ بے صبری سے ریلی کا انتظار کر رہے تھے اورصفیر احمد کے اپنے قصبے میں رکتے ہی پورے ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں راجوری میں ایڈوکیٹ اعجاز چودھری اور پارٹی کے حامیوں نے ریلی کا خیر مقدم کیاجہاں ریلی کا اثر واضح تھا کہہزاروں حامی جموں اور کشمیر کی سیاست میں ایک نئے دور کو قبول کرنے کے لیے جمع ہوئے۔تاہم بھمبر گلی (بی جی) اور دھارگلون میں حامیوں نے ریلی کا بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا۔ اس دوران لوگوں نے صفیرچودھری اور ان کے اور ان کی ٹیم کے ذریعہ کئے گئے بے پناہ سماجی کاموں کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور عام آدمی پارٹی کی طرف سے نئے اسائنمنٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس ریلی کا استقبال عبدالرزاق خان نے سنگالہ مینڈھر میں کیا جنہوں نے صفیراحمد سے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔وہیں صفیراحمد نے یقین دلایا کہ وہ نہ صرف اس معاملے کو فوری طور پر دیکھیں گے بلکہ ایک سلسلہ چلائیں گے تاکہ لوگ اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے براہ راست ان سے رابطہ کر سکیں۔بعد ازاں صفیر احمد کے ساتھ ریلی اور حامی لوگوں سے ملنے اور بات چیت کرنے کے لیے اڑی مینڈھر میں رک گئے کیونکہ ریلی کا آخری پڑاو¿ ہرنی کا قصبہ تھا، جہاں تمام شہروں کی طرح حامیوں نے ریلی اورصفیر احمد کا پرجوش استقبال کیا۔ واضح رہے پھامڑہ ناڑ صفیر احمد چودھری کا آبائی گاﺅں ہے جہاں ریلی کا آخری پڑاو¿ تھا۔اس موقع پرصفیر احمد نے ریاست جموں و کشمیر میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے اپنے منصوبے کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور بتایا کہ کس طرح عام آدمی پارٹی لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا