یو این آئی
ماسکو// کریملن کے مطابق، پوتین نے ان علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق ایک قانون پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد ان علاقوں کی مقامی آبادی کو روسی شہری قبول کیا جائے گا۔ ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے یوکرین کے علاقوں دونیسک،لوہانسک،خیرسون اور زاپوریا کے الحاق پر مبنی قانون منظور کرلیا ہے۔ کریملن کے مطابق، پوتین نے ان علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق ایک قانون پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد ان علاقوں کی مقامی آبادی کو روسی شہری قبول کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پوتین نے ان علاقوں کیلیے عبوری گورنرز کی بھی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ یہ قانون 10 روز بعد نافذ العمل ہوگا۔ یاد رہے کہ پوتین نے 30 ستمبر کو یوکرین کے علاقوں دونیسک،خیرسون،لوہانسک اور زاپوریا کا الحاق روس سے کرنے کا اعلان کیا تھا،اس الحاق کو گزشتہ روز روسی پارلیمان کے ایوان بالا نے بھی منظور کرلیا تھا۔