صدر جمہوریہ کی طرف سے 9 ریاستوں میں گورنروں کی تقرری اور تبادلے

0
0

نئی دہلی، 28 جولائی (یو این آئی) صدر جہموریہ دروپدی مرمو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سنتوش کمار گنگوار اور رمن ڈیکا سمیت 9 نئے گورنر مقرر کیے ہيں۔

یہ اطلاع ہفتہ کی دیر رات راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔ ریلیز کے مطابق مسٹر گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ مسٹر ہری بھاؤ کشن راؤ باگڑے کو راجستھان کا گورنر اور مسٹر جشنو دیو ورما کو تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ ریلیز کے مطابق، صدر جمہوریہ نے مسٹر اوم پرکاش ماتھر کو سکم کا گورنر، مسٹر ڈیکا کو چھتیس گڑھ کا گورنر اور مسٹر سی ایچ وجے شنکر کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا ہے۔

اس کے علاوہ تلنگانہ کے اضافی چارج کے ساتھ جھارکھنڈ کے موجودہ گورنر سی پی رادھا کرشنن کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ آسام کے گورنر گلاب چند کٹاریہ کو پنجاب کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر کٹاریہ کے پاس چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری بھی ہے۔ سکم کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ آسام کے گورنر کا عہدہ سنبھالیں گے اور انہیں منی پور کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ دریں اثناء، محترمہ مرمو نے مسٹر بنواری لال پروہت کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا، جو پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر تھے۔ ریلیز کے مطابق، مذکورہ تقرریاں اپنے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ ہوں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا