صدرِ جمہوریہ ہند نے شری ماتا ویشنودیوی مندر کا دورہ کیا

0
0

شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں سکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک

کٹرہ؍؍صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج شری ماتا ویشنو دیوی جی کے پوتر گپھا شرائین کا دورہ کیا اور پوتر مقام پر حاضری دی ۔اُنہوں نے اَپنے ہم وطنوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لئے دعا کی۔ان کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا بھی تھے ۔صدرِ جمہوریہ ہند کی حیثیت سے محترمہ دروپدی مرمو کا یہ پوتر شرائین کا پہلا دورہ ہے۔ پنچھی ہیلی پیڈ پہنچنے پر شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انشل گرگ نے صدرِ جمہوریہ ہندکا استقبال کیا۔صدرِجمہوریہ نے شری ماتا ویشنو دیوی مندرمیں سٹیٹ آف آرٹ ، پلگرم، سینٹرل فیسلٹیز کا افتتاح کیا۔ ان میں 250 میٹر لمبا اور 2.5 میٹر موجودہ ٹریک سے 20 فٹ کی بلندی پر وسیع سکائی واک پروجیکٹ جسے 15.69 کروڑ روپے کی لاگت سے ریکارڈ 14 ماہ میں تعمیر کیا گیا ہے جس کا مقصد یاترا کے کثیر جہتی رش کے مسئلے پر قابو پانا ہے، سکائی واک انتہائی جدید سہولیات سے لیس ہے جیسے سخت موسمی حالات میں عقیدت مندوں کے آرام کے لئے لکڑی کا فرش، ایک ویٹنگ ہال، تقریباً 150 عقیدت مندوں کے بیٹھنے کے انتظامات، ایل ای ڈی سکرین، آرام کرنے کے کمرے اور دو ایمرجنسی راستے شامل ہیں۔پیدل چلنے والے فلائی اوور (سکائی واک) میں ایک جمالیاتی طور پر ڈیزائن کیا گیا داخلی دروازہ ہے جس میں نو درگا کی فنکارانہ تصویر کشی کی گئی ہے تاکہ عقیدت مندوں کو ایک بھرپور تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ یاترا کے آغاز کے بعد اب اس کی طرف جانے والے داخلی اور خارجی راستوں کو الگ کیا گیا ہے تاکہ یاترا کی منظم اور ہموارمومنٹ کو یقینی بنایا جاسکے۔اِس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے نئے سرے سے تعمیر شدہ پاروتی بھون کا افتتاح کیا جس میں عقیدت مندوں کے لئے 1,500 ڈیجیٹل لاکر، ویٹنگ لاؤنج، واش روم اور بیت الخلا شامل تھے۔ ایک چھت کے نیچے متعدد سہولیات کو مضبوط کرنے کا مقصد بھون کے علاقے میں لاکر سہولیات اور نہانے کی جگہوں کی تلاش میں عقیدت مندوں کی کرس کراس مومنٹ کو کم کرنا اور عقیدت مندوں کو سکائی واک کی طرف لے جاناہے۔ نئے سرے سے تعمیر شدہ پاروتی بھون ایک مفت سہولیت ہے جو روزانہ تقریباً 10,000 یاتریوں کو سہولیت فراہم کر سکے گی۔ افتتاحی تقریبات کا آغاز ہون اور پوجا کی رسومات سے ہوا۔صدر ِجمہوریہ نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی طرف سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکی صدارت میں یاتریوں کے سفر اور پوتر درشن میں سہولیت فراہم کرنے کی کوششوں کی ستائش کی۔ صدرِجمہوریہ نے واپسی پر مسافر روپ وے کے ذریعے بھیرون مندر کا بھی دورہ کیا اور پوجا کی۔دریں اثنا، لیفٹیننٹ گورنر جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے صدر ِ محترمہ کو شرائین بورڈ کی طرف سے پوتر شرائین پر یاتریوں کی سہولیت کے لئے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور توسیع کے لئے شرائین بورڈ کی طرف سے کئے جانے والے اَقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اِن اَقدامات کا مقصد یاترا کو یاتریوں کے لئے زیادہ آسان اور یادگار بنانا ہے جو بورڈ کی لگن اور عزم کا ثبوت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا