صحافی کا قتل پوری قوم کی آواز کو خاموش کرنے کے مترادف:صحافی برادری

0
0

لازوال ڈیسک
سرنکوٹ میڈیا ایسوسی ایشن سرنکوٹ کی جانب سے سینئر صحافی سید شجاعت بخاری کے بےمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔پریس کے نام ایک بیان میں میڈیا ایسوسی اسیشن نے صحافی کے قتل کو پوری قوم کا قتل قرار دیا چونکہ موصوف اقوام ریاست جموں و کشمیر کی آ واز تھے اور ہر مرحلے پر ریاستی اقوام کی بھلائی میں کوشاں رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی نا حق قتل عام کیا ہے وہ انسانیت کا دشمن ہے اور انسانیت سے اسکا دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ۹۲ رمضان کو نا معلوم بندوق برداروں نے انسانیت کو شرم سار کرنے والا گھناونا جرم کیا جس کی زد میں رائزنگ کشمیر انگریزی روزنامہ کے چیف ایڈیٹر سید شجاعت بخاری اور ان کے دو محافظ گولیوں کا نشانہ بنائے گئے۔صحافی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کے پس پردہ کون سی طاقتیں ان کو بے نقاب کیا جائے اور سر عام پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ آئندہ مظلوموں کی آوازش بلند کرنے والوں کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے سے پہلے مجرم ہزار بار سوچے۔صحافی برادری نے متحدہ طور پر اس معاملے کی مذمت کی ہے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا