ڈی ڈی سی چیئرمین نسیم لیاقت ان کے گھر پہنچے ،دعائے مغفرت کی،غمزدہ کنبے کیساتھ اِظہارِ ہمدردی
لازوال ڈیسک
راجوری ؍؍ضلع ترقیاتی کونسل راجوری کے چیئرمین ایڈوکیٹ نسیم لیاقت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لازوال نمائندے شہراز چودھری کے آبائی گاؤں نڈیاں میں ان کی دادی کی انتقال پر تعزیت کے لئے پہنچے جہاں انہوں نے شہراز چودھری اور دیگر اہل خانہ سے افسوس کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعائیں بھی کی۔ ڈی ڈی سی چیئرمین راجوری نسیم لیاقت نے شہراز چودھری کی دادی کی وفات کی تعزیتی مجلس کے موقع پر کہا کہ بڑے بزرگوں نے ہمیشہ گھروں اور علاقوں کو جوڑ کر رکھا اور ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے بزرگوں کو کبھی شرمندہ نہ ہونے دے۔