انتقال پر مختلف صحافتی ،سیاسی،سماجی اور دینی تنظیموں نے کیا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍کشمیر نیوز سروس سے وابستہ سجاد لون کی والدہ محترمہ طویل علالت کے سرینگر کے صدر اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ان کے انتقال پر مختلف صحافی ،سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے وابستہ شخصیات،سول سوسائٹی کے اراکین، متعدد سماجی و مذہبی تنظیموں اور انجمن اردو صحافت نے حاجی شیخ عبدالرحیم کے افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس دوران صحافی میر جاوید نے صحافی سجاد لون سے ان کی والدہ جانہ بیگم کے انتقال پر تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو آج مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کے ساتھ ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس دوران صحافی عاطف قیوم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ان کے انتقال پر مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کے لئیدعا کی۔اس دوران مقامی لوگوں اور میڈیا ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے ساتھ ساتھ سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔