شیو سینا ہندستان کے کارکنوں نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر احتجاج کیا

0
0

جموں ضلع میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے معاملات تشویشناک: راجندر مہنت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیو سینا ہندستان کے کارکنوں نے نائب صدر بلبیر کمار اور راجندر مہنت کی قیادت میں آج جگوال میں سرحد پر بڑھتے ہوئے ڈینگی اور چکن گنیا کے معاملات پر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ حکومت سرحدی علاقوں میں تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہی ہے۔وہیں راجندر مہنت نے اس موقع پربات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بڑے دعوے کرتی ہے لیکن صحت کے حوالے سے حکومت سرحدی علاقوں میں دس فیصد بھی کام نہیں کر رہی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ اکثر سرحدی علاقوں میں ایمبولینس سروس کا فقدان ہے اور اگر کہیں ایمبولینس ہے تو اسے چلانے والا نہیں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جموں ضلع میں ڈینگی کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے، جس نے صحت اور متعلقہ حکام سے فوری اور مربوط کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وہیںعوام کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دینے میں متعلقہ محکموں کی جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلا تاخیر اضافی اقدامات اٹھائے جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا