شیوسینا نے کانگریس امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کی اپیل کی

0
0

حمایت کے بدلے میں لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی: ساہنی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیوسینا (یو بی ٹی) جموں-کشمیر یونٹ نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے امیدواروں کی حمایت کے بدلے عوامی امنگوں پر مبنی اپنی کچھ قراردادوں کو پورا کرنے کا یقین دلایا ہے۔پارٹی کے ریاستی مرکزی دفتر میں آج منعقدہ ایک اجلاس میں ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شیوسینا (یو بی ٹی) جموں کشمیر یونٹ اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ جموں ڈویژن کی دونوں لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار رمن بھلا اور چودھری لال سنگھ کی جیت یقینی بنانی ہے۔ ساہنی نے کہا کہ حمایت کے بدلے میں کانگریس امیدواروں سے عوامی امنگوں کی بنیاد پر ان کی کچھ قراردادوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ساہنی نے کہا کہ جموں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھا کر عوام کی بھرپور حمایت حاصل کرنے والی بی جے پی نے اپنے دور حکومت میں جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ریاست کی حیثیت کو چھین لیا ہے اور ہماری ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہو ںنے کہاکہ بھاجپاکے کشمیری پنڈتوں کی واپسی، ترقی، روزگار، امن کی بحالی جیسے تمام وعدے بھی محض بیان بازی ہی ثابت ہوئے ہیں۔ ساہنی نے لوگوں سے دھوکہ دہی دہی کرنے والوں کو سبق سکھانے اور کانگریس امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر مہیلا ونگ کی صدر میناکشی چھبر، جنرل سکریٹری وکاس بخشی، نائب صدر سنجیو کوہلی، صدر کامگھر راج سنگھ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا