شیوسینا نے جموں کے لوگوں کے مقصد کے لیے لڑنے کا عزم کیا، مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر مبارکبادپیش کی

0
0

اس عزم کو برقرار رکھیں جب تک پری پیڈ سمارٹ میٹر، پراپرٹی ٹیکس اور ٹول پلازہ کو ختم نہیں کیا جاتا:منیش ساہنی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیوسینا جموں و کشمیر یونٹ نے آج جموں کے لوگوں کی طرف سے موجودہ حکومت کی طرف سے اپنائی گئی پالیسیوں کے خلاف ظاہر کئے گئے اتحاد کی ستائش کی۔ پارٹی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس عزم کو برقرار رکھیں جب تک پری پیڈ سمارٹ میٹر، پراپرٹی ٹیکس اور ٹول پلازہ کو ختم نہیں کیا جاتا۔یہ بات شیوسینا (یو بی ٹی) جموں و کشمیر کے صدر منیش ساہنی نے آج یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر سے جاری ایک بیان میں کی۔ساہنی نے کہا کہ جموں کے لوگ پچھلے کچھ دنوں سے پری پیڈ سمارٹ میٹر، پراپرٹی ٹیکس اور سرور ٹول پلازہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹول پلازہ کو ہٹانے کے مطالبے کا حوالہ دیتے ہوئے سروور ٹول پلازہ کو ہٹانے کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہی یووا راجپوت سبھا کو انتظامیہ نے حراست میں لے لیا۔ تاہم، آج، انہیں چار دن تک نظربند رکھنے کے بعد، انتظامیہ نے ان سب کو رہا کردیا۔ساہنی نے کہا کہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، اور انہوں نے جموں کے لوگوں کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر میں مفت بجلی اور پانی کے ساتھ ساتھ ٹول پلازوں اور پراپرٹی ٹیکس سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہدجاری رہے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا