ایڈوکیٹ ابرار حسین نقوی چیف آرگنائزراور کفائت حسین صوفی صدر بنائے گئے
لازوال ڈیسک
جموں//ورکنگ کمیٹی شیعہ فیڈریشن پونچھ کی جانب سے ضلع پونچھ یونٹ پونچھ کی تشکیل نو کی گئی ہے،جسے جموںہیڈ دفتر صوبائی صدر الحاج عاشق حسین خان کے پاس منظوری کے لئے بھیج دیا گیا ۔ جس کے تحت مینڈھر کے ایڈوکیٹ ابرار حسین نقوی کو چیف آرگنائزر ، کفائت حسین صوفی ساکنہ قصبہ پونچھ کو صدر اور سید شبیر حسین جعفری ساکنہ گورسائی دھڑاںکو سینئر نائب صدر ،سید ارشاد حسین نقوی ساکنہ ساتھرہ کو وائس صدر ،پلیرہ کے ریاض احمد میر کو بھی وائس صدر ،گورسائی موری کے سید عظمت حسین جعفری کو جنرل سیکریٹری ،کلر کٹل کے سید سجاد حسین شاہ کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ،سلوہ مینڈھر کے طفیل علی آرزو اور پوٹھہ کے سید صابر حسین شاہ کو سیکریٹری ،منگناڑ کے فیاض علی آرزو کو آفس سیکریٹری ،منڈی کے سرپنچ مبشر حسین بانڈے کو آرگنائزر ،منڈی کے اکبر علی بانڈے کو ترجمان ،قصبہ پونچھ کے جاوید احمد کُلی کو کیشئر ،اور سنئی کے سید وقا ر حسین شاہ کو جائنٹ سیکریٹری بنایا گیا ہے ۔پریس بیان کے مطابق شیعہ فیڈریشن یونٹ پونچھ کے سابق اور موجودہ صدور و جنرل سیکریٹریز ضلع ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران ہوںگے ۔اس دوران صوبائی صدر نے نئی کمیٹی کی تشکیل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کے تمام علاقہ جات کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے ،انہوںنے نئے عہدیداروںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کمیٹی کے تمام ارکان فیڈریشن کے منشور روائتی بھائی چارے کو تقویت دینے باہمی ہم آہنگی کو بنائے رکھنے اور ہندو مسلم سکھ بھائی چارے کیلئے اپنی کوششیںجاری رکھیںگے ۔