شیعہ فیڈریشن کے صدر نے پرنوٹ متاثرین سے ملاقات کی

0
67

متاثرین کو ڈاک بنگلہ او رریسٹ ہائوس میںقیام پذیر کیا جائے :عاشق حسین خان
لازوال ڈیسک
جموں؍؍رام بن کے پرنوٹ علاقہ کے متاثرین کو ہر ممکن سہولیات پہنچانا سرکار کے ساتھ صاحب ثروت و سماجی تنظیموںو مخیر حضرات کا فرض ہے ،سرکار کو چاہئے کہ وہ بد قسمت بے گھر افراد کو سرکاری ڈاک بنگلہ و ریسٹ ہائوسز میںتب تک ٹھہرائے جب تک ان کے لئے پکے مکانات ان کے لئے سرکار تعمیر نہیںکرتی ،متاثرین کو فی کس دس لاکھ روپے اورمفت راشن و طبی سہولیات کے ساتھ بچوںکو تعلیم کا بندوبست کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںکے صدر الحاج عاشق حسین خان نے آج پرنوٹ کا دورہ کر کے متاثرین کے ساتھ ملاقات کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔خان نے متاثرین کے حال زار پر گہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تمام مخیرحضرات و سماجی وسوشل تنظیموںکو مصیبت کی اس گھڑی میںآگے آکر بلا لحاظ مذہب و ملت متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے ،اس سے پہلے خان نے پرنوت متاثرین میںکمبل وغیرہ بانٹ کر ان کے آنسو پونچھنے کی معمولی کوشش کی ۔
خان نے کہا کہ مجھے یہاںپہنچ کر گہرا دکھ ہوا ہے ،ان لوگوںکی پوری زندگی کی کمائی اور ان کا سارا اثاثہ قدرتی آفت سے خاک ہو گیا ۔ان لوگوںکے زخم اس قدر گہرے ہیںجن کی گہرائی کا اندازہ ہر کوئی نہیںکرسکتا ہے ،خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میںان لوگوںکی نگاہیںسرکار پر ٹکی ہو ئی ہیںکیونکہ سرکار کا کام ہی عوام کی باز آباد کاری کرنا ہو تا ہے ،سرکار عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہو تی ہے ۔،اس لئے سرکار کو چاہئے کہ وہ متاثرین کی امداد میںکوئی کسر باقی نہ رکھے تاکہ یہ لوگ پھر سے اپنی ٹانگوںپر کھڑا ہو سکیں۔
خان نے کہا کہ میری پوری ہمدردی ان کے ساتھ ہیں۔خان نے ایک بار پھر پرنوت متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے تمام صاحب ثروت اصحاب سے پر زور اپیل کی کہ وہ بھی آگے آکر ان پریشان حال لوگوںکی بھر پور امداد کریںتاکہ یہ لوگ احساس کمتری سے باہر نکل سکیں۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ مرتضی ٰعلی یشکون ضلع صدر شیعہ فیڈریشن رام بن ،مصبر علی یشکون لیڈر شیعہ فیڈریشن،عنایت علی میر نائب صدر انجمن امامیہ چندر کوٹ رام بن ، عرفان حیدر خان نائب صدر انجمن امامیہ چندر کوٹ رام بن ،کفایت علی خان سیکریٹری انجمن امامیہ چندر کوٹ رام بن اور سرتاج علی یشکون ممبر انجمن امامیہ چندر کوٹ رام بن تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا