شیخ سجاد پونچھی کی اندوہ ناک رحلت پر گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت

0
211

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍گوجربکرال ایمپلائز ایسوسیشن پونچھ کے صدر حاجی فاروق نواز کی صدارت میں ایک تعزیتی نشست کا انعقادکیا گیا اورشیخ سجاد پونچھی کی اندوہناک رحلت پرگوجربکروال ایمپلائز ایسوسیشن کے اراکین نے منجملہ دعائیہ مجلس کا اہتمام کیااور مرحوم شیخ سجاد پونچھی کوخراج عقیدت پیش کیا،تعزیتی مجلس میں اراکین ایسوسیشن ھذانیکہا شیخ سجاد پونچھی ایک عظیم مفکر ایک بلند پایہ کے شاعر ایک بہترین ادیب ، مصلح اور بڑے قدآور انسان تھے۔ان کی بے لوث خدمات اور بصیرت افروز سوچ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بلاشبہ شیخ سجاد پونچھی ایک پختہ قوم پرست تھے ان کو سبھی طبقات کا احترام حاصل تھا مذہبی،مسلکی ذات برادری کی ہم آہنگی کے پیروکار تھے وہ پونچھ کی سیکولر اقدار کی حفاظت اورانکی تشہیر کے لئے کوشاں رہے ساتھ ہی اردو،گوجری پہاڑی اور کشمیری کلچر کے ایک نمائندہ کی حیثیت سیکام کرتے رہے۔ان کی زندگی آنے والی نسلوں کے لئے ایک تحریک کاکام کرتی رہے گی مجموعی طور پرپونچھ کی سیکولر فضا ایک ممتاز اور اہم شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو پر ہو نا بے حد مشکل ہے۔اظہار تعزیت کرنے والوں میں حاجی فاروق نواز صدر گوجربکروال ایسوسیشن پونچھ کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ سرپرست اعلی پروفیسر( ڈاکٹر)فتح محمد عباسی ایسوسیشن بھی موجود رہے،مشیرانِ ایسوسیشن بشمول فیض اکبر چوہان،عطا اللہ شاد،ڈاکٹر ایوب بانیا سنئر لیکچرار قیوم بھروال کے علاوہ جنرل سیکرٹری فاروق کھٹانہ، سنئروائس پریذیڈنٹ رزاق گلشن ،گلزار سٹیلوی تحصیل صدر سرنکوٹ، الطاف بھٹی جنرل سیکرٹری سرنکوٹ،شفیق چوہان زون صدر حویلی،ممتاز تبسّم تحصیل صدر منڈی،شکور گورس زون صدرسرنکوٹ،قاسم چوہدری،یونس انجم سنئروائسپریذیڈنٹ، ضیائ￿ الرحمن بھٹی، ذاکر بھٹی،زبیر بھٹی ماسٹر اسلم دیدڑ،ماسٹرشرکت، ماسٹر نظام الدین، نور حسین ناظر،ماسٹر شفیق منکوٹی،اشتیاق بھٹی، رضا علی عابدی، انجینئرضیائ￿ الرحمان کولی تحصیل صدر مہنڈر،اکرام الحق، نور احمد انجم،عباس چوہدری ڈاکٹر ایوب میلو،ماسٹرجاوید پسوال،ماسٹرسجاد پسوال،ماسٹر یونس دیدڑ، عبدل قوی،ماسٹر عبدل حادی،ماسٹرصادق شیندری ،ماسٹر اسحاق راہی، ماسٹر بشارت ماسٹرمختار چوہدری،ماسٹر ممتاز بھٹی،ماسٹرمحمود صابری، وقاربانیا،عارف رضا،ماسٹر مشتاق چوہان، گلزار میلو ،صابر چوہدری جاوید گیگی ،ارشاد چیچی ،طارق گورس،ماسٹر غلام رسول چوہان،ماسٹر فاضل چوہان اور شفیق میلو قابلِ ذکر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا