شیخ ابوبکراحمد کی ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات

0
0

ملیشیا میں غیر مقیم ہندوستانیوں کے تحفظات اوردونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات پر تبادلہ خیال
عبدالکریم امجدی
کالی کٹ ؍کوالالمپور؍؍گرنڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد ملیشیا میں منعقدہ بین الاقوامی مذہبی قیادت کانفرنس کے بعد ملیشیا کے وزیر اعظم جناب انور ابراہیم کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات اور ،جذبہ خیر سگالی ،انسان دوستی کی بہتری پر تبادلہ خیال کی گیا ۔ملیشا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے شیخ ابوبکر احمد کی تجویز کردہ منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد نے غیر مقیم ہندوستانیوں کے تحفظات اورانکے درپیش ویزا کی پیچیدگیاں اور ۵ ۴ سال کی عمرکے بارے میں فکر مند ی کا اظہار کیا اورورکنگ پر مٹ پر غورو خوض کی تلقین کی ۔ شیخ ابوبکر احمد نے جامعہ مرکز کی تعلیمی سرگرمیاں اور فلاحی خدمات پر بھی روشنی ڈالی جس پر ملشیا کے وزیر اعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شیخ ابوبکر ملیشا میں بین الاقوامی مذہبی قیادت کانفرنس کے ۴ روزہ دورہ پر ہیں ۔ کانفرنس کامقصد عالمی قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی ،یکجہتی کے قیام کے عظیم کوشش کے تئیں کامیاب اور تاریخ ساز پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں دنیا بھر سے ۵۷ ممالک کے مذہبی رہنما ۲۰۰ سے زائد کی تعداد میں شرکت کی ۔علاوہ ازیں مختلف دینی وعلمی مجالس میں شرکت اور مذہبی پیشوا سے ملاقات اور ملیشا کے وزراء کے ساتھ خصوصی میٹنگ میں بھی شریک رہے ۔شیخ ابوبکر احمد کے ہمراہ جامعہ کے پرو چانسلر ڈاکٹر حسین ثقافی ،ایس ایس ایف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری مولانا عبید اللہ ثقافی ،بشیر احمد بھی رہے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا