شیام چودھری آر ایس پورہ میں عوامی دربار منعقد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموںصحت ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے آج آر ایس پورہ عوامی دربار کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل اور شکایات بغور سنے ۔سینکڑوں افراد اور کئی وفود ڈبلیہار، بالا چک، کوٹھے بیرو و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت ریاست کے لوگوں بالخصوص دور دراز اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی ترقیاتی پروجیکٹ زیر تکمیل ہے ۔وزیر نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل اور مطالبات سنے ۔ وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام جائزہ مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ وزیر نے ان کے ہمراہ افسروں کو ہدایت دی کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں وہ فوری اقدامات کریں۔سرپنچ ،متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ معزز شہری اس موقعہ پر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا