شہید ملت پیر سید مدین شاہ ؒکا عرس شریف اختتام پذیر

0
39

تعلیمات اولیائے کرام عوام الناس کے لئے مشعل راہ ہیں: علمائے اہلسنت
ایم شفیع رضوی
ادھم پور؍؍ ادھمپور بروٹی میں ولی کامل شہید ملت پیر سید مدین شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک بڑی عقیدت کے ساتھ منایا گیاجس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے اور علمائے کرام نے شمولیت فرمائی۔
واضح رہے کہ حضرت کا مزار شریف مانڈ چھڈالی اور بڑسوہ کے وسط میں بلند پہاڑی پر واقع ہے۔ وہیں عرس کی تقریب کا آغاز صبح 10 بجے ختمات معظمات سے ہوا۔بعدہ شان اولیائے کرام پر جملہ علمائے کرام نے تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے اہلسنت،سادات کرام،آئمہ حضرات اور عوام اہلسنت نے شرکت فرمائی۔
اس تقریب سعید کی سرپرستی مناظر اہلسنت فخر السادات حضرت مولانا سید یاسررضاقادری ضلع صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ ادھم پور نے فرمائی اور عقائد اہلسنت پر پرمغز گفتگو فرمائی شان اولیائے کرام کے متعلق شریعت مطہرہ کے مطابق بہترین روشنی ڈالی۔ وہیںصدارت عالم نبیل فاضل جلیل حضرت مولانا مفتی سجاق احمد رضوی اشفاقی ترجمان اعلی مسلم پرسنل لاء بورڈ ضلع ادھم پورنے فرمائی اور شان اولیاء پر عمدہ گفتگو فرماکر عوام اہلسنت کو چند نصیحتیں بھی فرمائی۔
علاوہ ازیں مولانا اسماعیل پونچھ لسانہ سے تشریف لائے اور خصوصی خطاب فرمایا۔ قاری یونس نے محفل کی نظامت کا عہدہ سنبھالا اور قاری مدثر محمود نے نعت نبی اور تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ عرس شریف میں شمولیت فرمانے والے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ پرفتن دور میں معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں نفرتوں رنجشوں کے خاتمے کیلئے اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ تعلیمات اولیائے کرام عوام الناس کے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اولیائے کرام کی تعلیمات سے زندگی گزارنے کا بہترین درس حاصل ہوتا ہے۔وہیںعرس شریف کا اختتام دعا درود و سلام کے ساتھ ہوا اختتامی دعا پیر طریقت رہبر شریعت حضرت اقدس پیر سید خادم شاہ خاکی نے فرمائی جس میں عالم اسلام اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی خوش حالی کی دعائیں بھی کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا