سری نگر، // صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ شہر خاص میں سیوریج لائنیں کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے اور اب بہت جلد بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہر خاص کے لوگ خاص ہیں انہیں کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔
موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘لالچوک تیار ہوا ہے اب لوگ پولو ویو کو بھول جائیں گے ڈائون ٹائون میں سیوریج لائنوں کا کام مکمل ہوا ہے اور اب بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا جائے گا’۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر خاص کے لوگ خاص ہیں انہیں کوئی بھینظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔
مسٹر بدھوری نے کہا کہ ڈائون ٹائون میں اس لئے عام طور پر کم معائنہ کیا جاتا ہے کیونکہ وہاں روڈ پر کام ہوتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں بھی چیزیں ٹریک پر چل رہی ہیں اور بہت جلد تفصیلی طور پر وہاں بھی کام دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈائون ٹائون کے رعناواری چوک اور خیام چوک کا کام ہوگیا ہے۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ بڈگام میں حال ہی میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا شہر جیسا پہلے تھا اب ایسا نہیں دکھتا ہے اور میں نے دیکھا کہ کولگام بھی پہلے جیسا اب نہیں دکھتا ہے۔