یواین آئی
نئی دہلی؍؍پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو مسٹر نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس ‘ پر اپنے مبارکبادی پیغام میں مسٹر شریف نے کہا "نریندر مودی کو تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد یہ ایک سطری جملہ اسی طرح کا تھا جس طرح مسٹر مودی نے اس سال مارچ میں حکومت کا چارج سنبھالتے وقت پاکستان کے وزیر اعظم کی خواہش کی تھی5 مارچ کو وزیراعظم نے ایک مختصر پوسٹ میں کہا تھا کہ ’’شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا حلف لینے پر مبارکباد‘‘۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات پر ہندوستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس سال مئی میں کہا تھا کہ اسلام آباد کو ایک عام پڑوسی کی طرح برتاؤ کرنے کے لیے "اپنی دہشت گردی کی صنعت کو بند کرنا ہوگا”۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا تھا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی سرحد پار دہشت گردی کے لیے بہت کم رواداری رکھتا ہے اور اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اڑی اور بالاکوٹ حملوں کا پیغام تھا جو ہندوستان نے پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں پر کئے تھے۔