شکسگام وادی ہندستان کا حصہ، چین کو سخت وارننگ

0
93

ہم نے 1963 کے نام نہاد چین پاکستان سرحدی معاہدے کو کبھی قبول نہیں کیا:بھارت
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان نے آج چین کو خبردار کیا کہ سیاچن گلیشیئر کے نزدیک شکسگام وادی ہندوستان کا حصہ ہے اور چین کی جانب سے زمین پر کسی قسم کی تبدیلی کی صورت میں ہندوستان اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
یہاں ایک باقاعدہ میڈیا بریفنگ میں سیاچن کے نزدیک چینی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "ہم شکسگام وادی کو اپنا علاقہ مانتے ہیں۔ ’’ہم نے 1963 کے نام نہاد چین پاکستان سرحدی معاہدے کو کبھی قبول نہیں کیا، جس کے ذریعے پاکستان نے اس علاقے کو غیر قانونی طور پر چین کے حوالے کرنے کی کوشش کی تھی۔‘‘
مسٹر جیسوال نے کہا، ’’ہم نے مسلسل اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ہم نے زمینی حقائق کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں کے خلاف چین کے ساتھ اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ چین نے ہندستان کی سرحد سے متصل وادی شکسگام میں غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی ہیں، جس کی وجہ سے ہندستان اور چین کے درمیان حالات پھر سے کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا