دِلوں کو تیرے تبسم کی یاد یوں آئی
کہ جگمگا اُٹھیں جس طرح مندروں میں چراغ
فراق گورکھپوری
شکریہ!لکھنو….صدامسکراتے رہیں لکھنووالے!
”ذراہ مسکرائے!آپ لکھنومیں ہیں“….جی ہاں!
لکھنوشہرانتہائی خوش مزاج،ہنس مکھ لوگوںکاشہرہے جسے نوابوںکاشہرکہاجاتاہے،علم وادب کے اس شہرکے لوگ انتہائی ملنسارہیں،پریس انفارمیشن بیوروجموںوکشمیر،لداخ کی وساطت سے جموں وکشمیرکے صحافیوں کے ایک وفدکیساتھ ہمیں لکھنو شہرجانے کاموقع میسرہوا،قریب سے لکھنووالوں کودیکھنے،سمجھنے کاموقع ملااوراس میںکوئی شک وشبہ نہیں کہ لکھنو میں آپکو مسکرانے والے چہرے ملیںگے ۔یہاں کاہرعام وخاص شخص آپکوانتہائی عزت واحترام کیساتھ ملے گا،تہذیب کے اس شہرمیں مہمان نوازی میںکوئی کسرباقی نہیںچھوڑی جاتی،قریب چاردِن کے اس قیام کے دوران میں وہاں مختلف سرکاری،سیاسی،صحافتی شخصیات سے ملنے کاموقع میسرہوئی اور ہرکسی نے ہماری بڑی عزت افزائی کی۔اس سفرکویادگار اور آرام دہ بنانے میںہم پریس انفارمیشن بیورولکھنو کے مشکوروممنون ہیںجنہوں نے قدم قدم پرہماری خاطرداری کی، خاص طورپرہم محترم وجے کمار ،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (اے ڈی جی )پی آئی بی لیکھنﺅ، محترم منوج ورما،ڈائریکٹر پی آئی بی لکھنومحترم دلیپ شکلا جوائنٹ ڈائریکٹر پی آئی بی لکھنو، اور محترم سندرام چوراسیہ جی ،میڈیااینڈکمیونیکیشن آفیسرپی آئی بی لکھنوکے ہر طے دل سے شکرگزارہیں،خاص طورپرمحترم منوج ورماجی اورسندرام چوراسیہ جی نے ہرمقام پرہمارے ساتھ رہ کر ہمیں کسی قسم کی دقت نہ ہونے دی اورقدم قدم پرہماری معاونت،رہنمائی اور خاطرداری کی۔
آپکاخیراندیش
جان محمد
ایگزیکٹیوایڈیٹر
روزنامہ لازوال،جموں