شژ کولگام میں منشیات کے خلاف مقامی لوگوں کی مہم 100کوئنٹل فکی نذر آتش،کاروبار کرنے والوں کو متنبہ بھی کیا

0
0

اے پی آئی
سر ینگرجنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع کے مضافاتی علاقے میں منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف لوگوں نے مہم شروع کرتے ہوئے ایک سو کوئنٹل کے قریب فکی کو نذر آتش کر دیا اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس دھندے سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف سوشل بائیکاٹ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا ۔اے پی آئی نمائندے کے مطابق شژکولگام میں رہنے والے لوگوں نے منشات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت مہم کر دی جس کے دوران انہوںنے علاقے سے ایک سو کوئٹل کے قریب فکی جمع کرنے کے بعد اسے نذر آتش کر دیا ۔ اس مہم میں دانشوروں ،قلمکاروں ،طلبا اور مختلف ہائے فکر کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے باہر آکر اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنی خدمات انجام دی ۔نمائندے کے مطابق مختلف مکتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شژ کولگا م کو منشیات اور نشیلی ادویات سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھا اور لوگوں سے تلقین کی کہ وہ نوجوان نسل کو اس وباءمیں مبتلا ہونے سے بچانے کیلئے آگے آجائے تاکہ نونہالوں کا مستقبل تابناک بن سکیں ۔ نمائندے کے مطابق جن منشیات کا کاروبار کرنے والوں سے فکی ضبط کی گئی اگر چہ ان کا نام صغہ راز میں رکھا گیا تاہم مہم میں شرکات کرنے والے افراد نے منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ وہ اس دھندے کو چھو ڑ کر دوسرا کاروبار اختیار کریں ،بصورت دیگر ان کے خلاف سوشل بائیکاٹ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا ۔ نمائندے کے مطابق کشمیر وادی میں کولگا م ، پلوامہ ،اننت ناگ ،شوپیاں ،سرحد ی ضلع کپوارہ اور شہر خاص کے کئی علاقوں کو منشیا ت اور نشیلی ادویات کا مرکز تصور کیا جا رہا ہے جہاں سے واد ی کے باقی علاقوں کیلئے منشیات اور نشیلی ادویات کو سپلائی کیا جا رہا ہے ۔ نمائندے کے مطابق غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں دولاکھ کے قریب 15سے25سال تک کے نوجوان منشیا ت کی لت میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ 30سے65سال تک عمر کے 70ہزار لوگ منشیات استعمال کرنے کے عادی بن گئے ہیں ۔ اندازے کے مطابق صرف وادی کشمیر کے دس اضلاع میں 7لاکھ کے قریب مردو زن اور جوان نشیلی ادویات استعمال کرنے کے عادی بن گئے ہیں اور وادی کشمیر میں ہر دن 4کروڑ روپے کی منشیات اور تین کروڑ روپے کی نشیلی ادویات فروخت کی جا ری ہے ۔اگر چہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ایک سال کے دوران تین سو کے قریب افراد کی گرفتاریاں اور کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور نشیلی ادویات ضبط کی گئی تاہم اس کے باوجود کشمیر وادی میں یہ دھندا دن بدن فروغ پار ہا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا