لازوال ڈیسک
جموں//صدر جموں و کشمیر گجر بکروال فڈریشن شوکت گجر نے آج یہاںضلع ترقیاتی کمشنر جموں سچن کمار وشیا سے ملاقات کر۔ ان کی جموں میں بطور ضلع ترقیاتی کمشنر تعیناتی پر استقبال کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی ۔ وہیں اس موقع پر انہوں نے موصوف ضلع کمشنر سے جموں و کشمیر میں گجر بکروال برداری کے درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور انہیں کمیونٹی کے متعدد درپیش چیلنج سے بھی آگاہ کروایا ۔اس دوران ڈی سی نے ان کے مسائل سنے اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔وہیں ان کے ہمراہ چوہدری محمد رفیع سمیت دیگران بھی شامل تھے ۔