کہاہمیں تعلیم اور قوم کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جوصرف تعلیم سے ہی ممکن ہے
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍دہلی این سی آر گجر سماج نے گریٹر نوئیڈا میں گجر کارنیوال فیسٹیول میں شوکت گجر کے صدر جے کے گجر سماج کی سہولت فراہم کی، ایم پی غلام علی کھٹانہ بھی تقریب میں موجود تھے، شوکت گجر نے اس مارشل کمیونٹی کی مضبوط قدر کو اجاگر کیا جو ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑا رہا، آج گجر ہیں زیادہ مضبوط لیکن ہمیں تعلیم اور قوم کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے۔واضح رہے کہ شوکت گجر جموں وکشمیرکے ایک سرگرم نوجوان گجررہناہیں جو ملک بھرمیں گجربکروال قوم کے مسائل کواُجاگرکرنے ،اُبھارنے اورقوم کی نمائندگی کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور کسی بھی قومی سطح کی کانفرنس کاانعقاد کیاجائے وہاں شوکت گجر کی شرکت یقینی سمجھی جاتی ہے اورایسے سرگرم نوجوان کی شرکت کے بناء منتظمین کانفرنس کو ادھورا سمجھتے ہوئے جموں وکشمیرسے طبقہ کی نمائندگی کیلئے شوکت گجر کواپنی اولین ترجیح اورپہلی پسند تصورکرتے ہوئے انہیں مدعو کرتے ہیں اور اپنی قوم کیلئے جان ، مال اوروقت کی قربانی دینے میں شوکت گجر کبھی پیچھے نہیں رہتے بلکہ طبقہ کی زبوں حالی کوبیان کرنے ہردستیاب پلیٹ فارم پر حاضرہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں میں وہ کافی مقبول ہیں۔