شوکت چوہدری نے کیا نگروٹہ میں دورہ ،عوامی مسائل کئے سماعت کہا طلاب کا سرکاری اسکولوں میںداخلہ کروایا جائے

0
0

لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر صاف ستھرا مومنٹ کے صدر شوکت چوہدری نے نگروٹہ تحصیل کے کئی علاقہ جات کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے مختلف محکمہ جات کے دفاتر کا بھی جائزہ لیا ۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے علاقہ کے کئی معززین سے بھی ملاقات کی جس پر علاقہ کی عوام نے انہیں کئی مسائل کی جانکاری فراہم کی ۔مقامی لوگوں نے اس موقع پر شوکت چوہدری کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نگروٹہ کے کئی اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے کیونکہ ان اسکولوں میں تعینات اساتذہ مارکنگ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیںجس سے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے طلاب کی پڑھائی پر گہرا اثر پڑ رہا ہے ۔چوہدری شوکت نے محکمہ تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اساتذہ سے مارکنگ اور دیگر خدمات دو بجے کے بعد لی جائیں تاکہ طلاب کی تعلیم پر اثر نہ پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائمری اور مڈل اسکولوں سے پچاس فیصد سے زائد اساتذہ کی ڈیوٹی مارکنگ اور اییویلویشن پر لگائی جاتی ہے اور ہر بار منظور نظر اساتذہ کو اس کام پر نہ لگایا جائے بلکہ یہ تقرری باری باری سے کی جائے ۔اس کے علاوہ بی ایل او حضرات کو بھی واپس اسکولوں میں بھیجا جائے یا پھر ان اساتذہ کو بی ایل او اور دیگر کاموں پر ہی مستثنیٰ رکھا جائے ۔شوکت چوہدری نے والدین پر زور دیا کہ نئے تعلیمی سال میں اپنے بچوں کو اردو مضمون میں داخلہ دلوائیں اور زیادہ تعداد میں طلباءکا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کروایا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا