شمس الدین گیری انتقال کر گئے،سلمان نظامی کااظہارِ تعزیت

0
0

کہامرحوم کوانسانیت اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے یاد رکھا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍عثمان اویس ہوٹل رامبن کے مالک عبدالطیف گیری کے والد ومعروف سماجی شخصیت شمس الدین گیری انتقال کر گئے۔ان کے انتقال پرملال پر ڈی پی اے پی کے مرکزی ترجمان سلمان نظامی نے تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے لیے دعا کی۔ نظامی نے کہا کہ وہ بانہال کے عظیم انسان اور نامور شخصیت تھے۔ وہ اپنی انسانیت اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے یاد رکھا جائے گا۔سلمان نظامی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتہائی نیک سیرت وشریف النفس شخصیت کے مالک تھے، غریب پروری اُن کی خاص صفت تھی اور وہ ہمیشہ ضرورت مندوں سے ہمدردی ومثبت اندازمیں پیش آتے۔اُنہوں نے کہاکہ علاقہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہواہے۔اُنہوں نے عبدالطیف گیری ودیگر غمزدگان کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکیاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا