شمال مغربی ہندوستان میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید لو اور گرمی کی لہر متوقع

0
0

جموں ڈویژن، ہماچل پردیش، گجرات، شمال مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور شمالی وسطی مہاراشٹر میں گرمی کی لہر جیسی صورتحال برقرار رہے گی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍شمال مغربی ہندوستان، شمالی مدھیہ پردیش اور گجرات کے میدانی علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی اور لو کی لہر جیسی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ نے کہا "پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، راجستھان، اتر پردیش اور شمال مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں 21 سے 25 مئی تک شدید گرمی کی لہر چلنے کی توقع ہے اس کے علاوہ جموں ڈویژن، ہماچل پردیش، گجرات، شمال مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور شمالی وسطی مہاراشٹر میں 25 مئی تک گرمی کی لہر جیسی صورتحال برقرار رہے گی۔
وسطی ہندوستان کے کئی حصوں میں اگلے پانچ دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تقریباً دو سے تین ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ نے کہا کہ جنوب مغربی بنگال کی خلیج پر کل تک کم سطح کا ہوا کا دباؤ برقرار رہنے کی توقع ہے، 25 مئی کو شمالی-جنوبی 24 پرگنہ، مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور اضلاع اور بالاسور ضلع میں کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوگی۔ اوڈیشہ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور کچھ مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 23 مئی سے جنوبی خلیج بنگال اور 24 مئی سے شمالی خلیج بنگال کے وسطی اور ملحقہ علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔جنوب مغربی مانسون کے جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں، مالدیپ کے کچھ مزید حصوں، کومورین کے علاقے، جنوبی خلیج بنگال، انڈمان اور نکوبار جزائر، بحیرہ انڈمان میں اگلے دو دنوں کے دوران حالات سازگار رہیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا