شمال مشرقی چین میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد لاپتہ

0
0

چانگچون، 25 جولائی (یو این آئی) شمال مشرقی چین کے جیلن صوبے میں بدھ کو شدید بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد لاپتہ ہیں۔
مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ بدھ کی شام تقریباً 6 بجکر 20 منٹ پر جیلن کے شہر لنزیانگ کی ناوژی بستی میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد لاپتہ ہو گئے۔
شام پانچ بجے کے قریب ناوژی میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔ شہر کے سیلاب کنٹرول اور خشک سالی سے متعلق ہیڈکوارٹر نے کہا کہ بدھ کو دو گھنٹے میں 96.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو کا کام جاری ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک تقریباً 125 متاثرہ مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا