غزہ، // حماس کے زیر انتظام غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے بتایا کہ جمعہ کی شام شمالی غزہ میں واقع جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 33 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
http://www.uniurdu.com/newspage
مہلوکین میں 21 خواتین بھی شامل ہیں اور ملبے اور عمارتوں کے نیچے متعدد متاثرین دبے ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی کل تعداد 50 تک پہنچ سکتی ہے۔ میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ بم دھماکے میں 85 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کو شدید چوٹیں آئیں۔
اس میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں کئی گھروں پر بمباری کی۔
اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
غزہ میں موجود وزارت صحت کے حکام نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 42,500 ہو گئی ہے۔