شمالی ریلوے کے اسپتال کا دوسرا سیٹلائٹ فزیوتھراپی سینٹر نوئیڈا میں فعال

0
0

جنرل منیجر شمالی ریلوے نے کیاافتتاح ۰جدید مشینوں سے علاج کی فراہمی۰ریلوے ملازمین کے لیے وقت اور سفری مشکلات میں کمی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍جنرل منیجر شمالی ریلوے، شری شوبھن چودھری نے آج شمالی ریلوے کے مرکزی اسپتال کے دوسرے سیٹلائٹ فزیوتھراپی سنٹر کا افتتاح نوئیڈا ہیلتھ یونٹ میں کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجر / شمالی ریلوے شری اے کے سنگھل، پی سی ایم ڈی / شمالی ریلوے ڈاکٹر کے سری دھر، پی سی ایم ڈی / این آر سی ایچ ڈاکٹر رشما ٹنڈن اور ڈی آر ایم / دہلی شری سکھویندر سنگھ بھی موجود تھے۔
نوئیڈا ہیلتھ یونٹ میں فزیوتھراپی سینٹر کی جامع خدمات متعدد امراض، بیماریوں اور چوٹوں کے مؤثر علاج کے لیے بے حد اہمیت رکھتی ہیں۔ یہ خصوصی علاج متاثرہ جسم کے حصوں کی حرکت، نقل و حرکت اور افعال کی بحالی میں مدد کرتا ہے۔ اس مرکز کو نو جدید مشینوں سے لیس کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنایا جا سکے اور اس وقت یہ شمالی ریلوے کے مرکزی اسپتال کے ایک فزیوتھراپسٹ کے ذریعے چلایا جائے گا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں ریٹائرڈ افسران اور حاضر سروس ملازمین بھی موجود تھے۔ انہوں نے نوئیڈا میں اس سہولت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا، جہاں بڑی تعداد میں مستفید ہونے والے افراد مقیم ہیں، اور اس سہولت کی تعریف کی۔ نوئیڈا میں اس فزیوتھراپی سینٹر کے قیام کی وجہ سے، نوئیڈا کے علاقے میں رہنے والے ریلوے ملازمین / افراد کو فزیوتھراپی کا علاج کرانے کے لیے شمالی ریلوے کے مرکزی اسپتال، نئی دہلی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ نئی دہلی میں علاج کے لیے جانے کی زحمت سے بھی بچا جا سکے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا