ہمیں بابا صاحب کے نظریات پر عمل کرنا چاہییـ:شوبھن چودھری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ناردرن ریلوے نے بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر کی 134ویں یوم پیدائش آج ناردرن ریلوے، ہیڈ کوارٹر آفس، بڑودہ ہاؤس، نئی دہلی میں منائی۔اس موقع پر جنرل منیجر ناردرن ریلوے شوبھن چودھری، ایڈیشنل جنرل منیجر، اجے سنگھل سمیت تمام بڑے شعبہ جات کے سربراہان اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی اور ڈاکٹرامبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وہیںجی ایم شمالی ریلوے شوبھن چودھری نے ڈاکٹر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کیااور اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بابا صاحب کی زندگی اور کردار پر اپنے خیالات پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بابا صاحب کے نظریات پر عمل کرنا چاہیے اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے چاہئے کیونکہ یہ بابا صاحب کو ہمارا حقیقی خراج ہوگا۔