شری بڈھاامرناتھ یاترہ کا پہلا جتھا منڈی وارد

0
0

منڈی کی عوام اور انتظامیہ نے تحصیل کمپلیکس کے سامنے کیا شاندار استقبال
ریاض ملک
منڈی منڈی میں بڈھاامرناتھ یاترہ 2022کا پہلا جتھا منڈی وارد ہوا۔ جس میں گجرات،راجستھان،مغربی بنگال وغیرہ سے یاتری شامل تھے۔ تحصیل کمپلیکس منڈی کے سامنے یاتریوں کے پہلے جتھہ کا شاندار استقبال کیاگیا۔ بلاک ترقیاتی کونسل شمیم احمد گنائی کی زیر نگرانی سرپنچوں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ سیول سوسائٹی کارکنان نے شاندار طریقے سے ہار پہنا کر استقبال کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ ملک بھر کے لوگوں کے لئے امن وامان کا پیغام دیا۔اس دوران تحصیل دار منڈی شہزاد لطیف خان کی زیر نگرانی تحصیل آفیسران اور عملہ بھی موجود رہا۔ سیکورٹی فورس کی کڑی نگرانی میں پہلا قافلہ بڈھاامرناتھ مندر میں درشن کے لئے پہنچا۔ اس دوران بلاک ترقیاتی کونسل شمیم احمد گنائی نے کہاکہ آج یہاں بڈھاامرناتھ مندر میں پہلا جتھا پہنچاجہاں ان کا پھول مالائیں پہناکر اور مٹھائیاں بانٹ کر استقبال کرتے ہوئے یاتریوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ان شرپسند عناصر کے نام اپنے پیغام میں کہاجو اس وقت ملک میں امن وامان کی فضاکو خراب کررہے ہیں وہ اس سے سبق حاصل کریں۔اور ملک میں امن بھائی چارہ کو قائم کریں۔اس حوالے سے مندر کمیٹی کے رکن نے یہاں یاتریوں کا استقبال کرنے والے تمام سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کا شکریہ اداکیا۔ اور راجوری پونچھ کے بعد منڈی میں بھی شاندار استقبال کرنے پر شکریہ اداکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا