لازوال ڈیسک
جموں؍؍زرعی آمدنی میں اضافہ اور باجرے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم اقدام میں، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ جموں اورڈی آئی سی سی آئی کے اشتراک سے 18 ستمبر 2023 کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ وہیںآئی آئی ایم جموں کے مستقل کیمپس، جگٹی میں آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر پروفیسر بی ایس سہائے کی قابل قیادت میںاس میٹنگ نے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا۔تاہم اس اہم اجتماع کا بنیادی مقصد ایک علاقائی کانفرنس کی منصوبہ بندی کرنا تھا جو جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جوار اور ایف پی او کے فروغ کے لیے وقف تھا۔ 29 ستمبر 2023 کو ہوٹل ریڈیسن بلو، جموں میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس سے توقع ہے کہ جوار کے دائرے میں تبادلے اور تعاون کے مواقع کو فروغ دیا جائے گا۔ اس میں اعلیٰ بیوروکریٹس، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سرکاری رہنماؤں کی شرکت ہوگی۔