شری امرناتھ یاترا:834 یاتریوں کا ایک اور جھتا جموں سے روانہ

0
0

جموں، //شری امرناتھ جی کی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا ایک اور جھتا بم بم بولے نعروں کے بیچ کشمیر روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 834 یاتریوں پر مشتمل 39 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کا یہ جھتا جس میں 614 مرد، 146 خواتین، 67 سادھو اور 7 بچے شامل تھے، 27 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ننون پہلگام اور بالتل کے لئے روانہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے صبح کے 3 بجے 20 گاڑیوں میں 586 یاتری جبکہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 3 بجکر 40 منٹ 7 گاڑیوں میں 248 یاتری روانہ ہوئے۔
بتادیں کہ یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران اب تک قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
بتادیں کہ سال گذشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔
62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا