شدید بارش کے باعث قبرستان کھسکتے ملبہ کی زد میں

0
83

شکستہ قبر سے کفن سمیت لاش برآمد مقامی عوام سڑک ایجینسی وانتظامیہ کے خلاف مشتعل
منظور حسین قادری
خطہ پیرپنچال کے بلند وبالا مقامات پر تازہ برفباری جبکہ نشیبی ومیدانی علاقہ جات میں شدید وموسلادھار بارش کا نزول جاری ہے معتبر ذرائع کے مطابق بڑے پیمانہ پر نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں زمینی شگاف پڑنے پسی کھسکنے درخت زمین بوس ہونے کچے مکانات کا منہدم ہونا قابل ذکر ہیں وہیں تحصیل سرنکوٹ مڑہوٹ عیدگاہ سے سولیاں جانے والی زیر تعمیر رابطہ سڑک کی خستہ حالت اس نہج پہ ہے کہ آئے روز اس کے ملبہ سے رہائشی مکانات کے خدشات کے پیش نظر سڑک ایجینسی اور انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر شنوائی نہ ہونے کے باعث معاملہ جوں کا توں رہا حالیہ دنوں شدید بارش سے کھسکتے وپھسلتے ملبہ کی زد میں آکر آبائی قبرستان کو اس قدر نقصان پہنچا کہ ایک شکستہ قبر سے کفن سمیت لاش منظر عام پر آگئی جس کو دوسرے محفظ مقام پر سپردخاک کیا اس سانحہ کو لیکر مقامی عوام متعلقہ سڑک ایجینسی اور انتظامیہ کے خلاف مشتعل ہوئے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی انتظامیہ اس حساس معمہ کے حل وعقد بارے دانشمندانہ اقدام اٹھائے اور عوام کی اس پریشانی کا ازالہ کرے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا