شدید بارشوں سے اب تک درجنوں مکانات اور زمینوں کا نقصان

0
137

منڈی کی مختلف پنچایتوں میں بارشوں سے نقصانات کا سلسلہ بدستور جاری
ریاض ملک
منڈی ْْ//ضلع پونچھ میں گزشتہ قریب ایک ہفتہ سے جاری ح شدید بارشوں کی وجہ سے تحصیل منڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد رہائیشی مکانات اور زمینوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔منڈی سے مختلف علاقوں کو جانے والی تمام تر سڑکیں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں۔ جس کی وجہ سے بالائی علاقوں میں گاڑیوں کی امدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ منڈی تا لورن روڈ بلکل برباد ہوچکی ہے۔ جس ہر گاڑیوں کا چلنا سخت دشوار ہوچکاہے۔ وہی پر براچھڑ میں نالا نے تباہی مچاکر رکھ دی جس کی وجہ سے گھنٹوں مسافروں اور سکولی بچوں کو درماندہ رہناپڑا۔
ان حالیہ بارشوں سے جہاں زمینوں مکانوں اور سڑکوں کا نقصان ہواہے۔وہی پر تیز ہواؤں نے بھی بڑے پیمانے پر درختوں اور چھتوں کا نقصان کیاہے۔ لورن تانترے گام میں پسی کی زد میں اکر دو رہائیشی مکان ناقابل رہائش ہوچکے ہیں۔ جبکہ لوہیل بیلامیں دو رہائیشی مکان اور ایک دوکان پر بھاری چٹان گرنے سے شدید نقصان پہنچاہے۔ اس کے علاوہ چکھڑی ساوجیاں بائیلا، براچھڑ وغیرہ میں بھی سڑک کی کھودائی کی وجہ سے پسیوں نے مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیاہے۔ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم ابھی بھی کسی بڑے حادثے سے انکار نہیں کیاجاسکتاہے۔لوگوں نے انتظامیہ سے لوگوں کی جان مال کے تحفظ کے لئے اقدام اٹھانے کی اپیل کی ہیکہ کیوں کہ علاقے میں ابھی بھی بڑے پیمانے پر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا