شجاعت بخاری کے قتل کامعاملہ جونہی کوئی سراغ ملتاہے میڈیاکوجانکاری دیں گے:پولیس سربراہ

0
0
کے این ایس
سرینگر؍؍سینئر صحافی اور رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ سید شجاعت بخاری کے ہلاکت پر جاری تحقیقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ جونہی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو کوئی سراغ ملتا ہے پولیس میڈیا کے ذریعے اسے منظر عام پر لائے گی۔ کشمیر نیوزسروس (کے این ایس) کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران ریاستی پولیس کے سربراہ ایس پی وید نے بتایا کہ سینئر صحافی اور رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ سید شجاعت بخاری کے قتل کے معاملے پر تحقیقات شدت سے جاری ہے اور جونہی پولیس کو کوئی سراغ ہاتھ لگتا ہے اسے میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شجاعت بخاری کے قتل کے حوالے سے ایک خصوصی تحقیقات ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے جو واقعہ کی گہرائی سے چھان بین کررہی ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ جونہی پولیس کو کوئی سراغ ہاتھ لگے گا اُسے میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لایا جائے گا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا