شجاعت بخاری قتل معاملہ تحقیقاتی عمل میں عنقریب بڑی پیش رفت متوقع:پولیس

0
72

لازوال ڈیسک

سر ینگرپولیس نے معروف صحافی رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ اور اس کے 2محافظوں کی ہلاکت کے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکت میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2اور صدر اسپتال سرینگر سے فرار ہونے والا پاکستانی عسکریت پسند شامل ہیں اور حملے کی سازش رچانے والا سرینگر کا عسکریت پسند پاکستان میں مقیم ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس نے معروف صحافی اور رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ شجاعت بخاری اور اس کے دو محافظوں کی ہلاکت کے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکت میں ملوث تین عسکریت پسندوں کی شناخت کی گئی ہے ۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے نئی دہلی سے شائع ہونے والے اخبار کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو جنگجو اور صدر اسپتال سرینگر سے فرار ہونے والاپاکستانی عسکریت پسند نوید جاٹ سمیت تین عسکریت پسند ملو ث ہے ۔ پولیس کے مطابق 14جون کو تین عسکریت پسند ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے جن میںسے ایک نے اپنے چہرے پر نقاب اوڑھا ہے،دوسرے نے چہرہ چھپایا ہے اور تیسرے نے ہلمٹ پہنا ہے اور ان کے ہاتھ میںبیگ تھا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میں اسلحہ چھپایا گیا ہو گا ۔ تینوں نے معروف صحافی اور اس کے دو محافظوں پر گولیاں چلائیں اور علاقے سے فرار ہوئے ۔ پولیس کے مطابق حملے کے بعد سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج وائرل کی گئی جس میں تینوں عسکریت پسندوں کے فوٹو شائع کی گئی ایک عسکریت پسند کی شناخت نوید جاٹ جو کہ لشکریکہ طیبہ کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق اگر چہ حملے کے بعد کسی بھی عسکری تنظیم نے ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ معروف صحافی پر حملہ کرنے کیلئے ماسٹر مائنڈ کی حیثیت سے پاکستانی عسکریت پسند نوید جاٹ نے اپنی خدمات انجام دی ہے ۔پولیس کے مطابق شجاعت بخاری پر حملہ کرنے کی سازش پاکستان میں مقیم سرینگر کے ایک عسکریت پسند نے رچائی ہے ۔ پولیس کے مطابق شجاعت بخاری پر 15برس پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا اور تب سے انہیں سیکورٹی فراہم کی گئی تھی ۔واضح رہے کہ رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ شجاعت بخاری اور اس کے دو محافظوں پر 14جو ن کو سات بجے کے قریب پریس کالونی سرینگر میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ اپنے دفتر سے گھر جا رہے تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا