شب قدر

0
0

 

آفتابؔ اجمیری

مومنوں ہے یہ بڑی رحمت وبرکت کی رات
رو برد آئی ہے ، بے شک یہ مناجات کی رات
صبح تک رہنا ہے ، مصروف دعا۔ آج کی رات
یہ شب قدر ہے جاگو بڑی برکات کی رات
ہاں یہی شب ہے قبول ہوتی ہے جس میں دعا
رب تعالیٰ بھی سرعرش یہ دیتا ہے صدا
دیکھو غفلت میں نہ گزرے یہ عنایت کی رات
یہ شب قدر ہے ، جاگو بڑی برکت کی رات
اس میں اے مومنوں قرآن کی تلاوت کیجئے
سرہوسجدے میں جھکے دل سے عبادت کیجئے
چل کے خود آئی ہے ، یہ رب سے خطابات کی رات
یہ شب قدر ہے ، جاگو بڑی برکت کی رات
موجزن دریائے رحمت نے پکارا ۔ تم کو
بیکسو ں ۔ آئو ہے رحمت کا سہاراتم کو
ہے جوابوں ہی میں پوشیدہ سوالات کی رات
یہ شب قدر ہے ، جاگو بڑی برکت کی رات
رب کا فرمان ہے ، تائید رسالت کیجئے
میرے محبوب دوعالم سے محبت کیجئے
دل کی گہرائی سے قرآن کی تلاوت کیجئے
لمحے لمحے کو فقت وقف ۔ عبادت کی جیئے
آفتاب ؔآیا ہے، ماہتاب اتر کر آیا
بس یہی کہتا ہوا، ہر کوئی درپر آیا
یہ شب قدر ہے ، جاگو بڑی برکت کی رات

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا