شب قدر کے مقدس موقعے پر مسلمانوں کو سید محمد الطاف بخاری کی مبارکباد

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے شب قدر کے مقدس موقع پر جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقدس موقعے پر اس خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔اپنے پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا ، ’’شب قدر کی مقدس رات مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی رہنمائی و ہدایت کے لیے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے اسی با برکت شب میں پہلی بار قران پاک نزول کیا۔ یہ بابرکت رات ہمیں اللہ کی رحمت اور برکتیں حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔‘‘
انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس موقعے پر جموں کشمیر میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے دْعا کریں۔اپنی پارٹی کے صدر نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شب قدر کے موقعے پر تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ بابرکت شب کے دوران عوام کو بلا خلل بجلی و پانی سپلائی کیا جانا چاہیے اور مقدس عبادت گاہوں، جہاں بڑے بڑے اجتماعات ہونے جارہے ہیں، تک لوگوں کو پہنچانے اور واپس لانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کیا جانا چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا