شاہ کی آمد سے قبل مختلف ریاستوں سے عہدیداروں کی آمد کا سلسلہ شروع

0
0

رائے پور 24 اگست ( یواین آئی ) چھتیس گڑھ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی آمد سے قبل مختلف ریاستوں کے اعلیٰ عہدیداروں کی راجدھانی رائے پور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، اڈیشہ اور جھارکھنڈ کے چیف سکریٹریز اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) رائے پور پہنچ گئے ہیں۔ اہلکاروں کے ہمراہ پروٹوکول افسران کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی ہے۔
مسٹر شاہ ہفتہ کو انٹر اسٹیٹ کوآرڈینیشن کی میٹنگ کریں گے۔ پڑوسی ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور ڈی جی پی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں نکسل ازم کے خلاف مہم کا جائزہ لیا جائے گا۔
یواین آئی۔ م س

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا