شاہ نے اسٹالن کو فون کرکے طوفان سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں دریافت کیا، ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا

0
0

چنئی، // مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو فون کرکے طوفان مِچھونگ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں دریافت کیا نیز راحت اور بچاؤ کاموں میں ریاست کو مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔
منگل کو جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران، مسٹر اسٹالن نے مسٹر شاہ کو طوفان سے ہونے والے نقصانات اور ریاستی حکومت کی طرف سے چنئی، کانچی پورم، تروولور اور چنگلپٹو اضلاع میں چلائے جانے والے امدادی کاموں کے بارے میں بتایا۔
مسٹر اسٹالن نے وزیر داخلہ کو یہ بھی بتایا کہ ریاستی حکومت اور پولیس حکام کے ساتھ این ڈی آر ایف مشترکہ طورپر راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ مسٹر اسٹالن نے مسٹر شاہ سے امدادی کارروائیوں کے لیے ریاست میں اضافی این ڈی آر ایف اہلکارکو بھیجنے کی درخواست کی۔
مسٹر اسٹالن نے یہ بھی کہا کہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے بعد مرکزی حکومت سے ضروری مدد طلب کی جائے گی۔ مسٹر اسٹالن کی درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے، مسٹر شاہ نے وعدہ کیا کہ مرکز ریاستی حکومت کو امدادی کارروائیوں میں ہر طرح کی مدد فراہم کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا